31 جولائی، 2024، 10:40 AM

اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے ایران اور فلسطین کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، ترجمان وزارت خارجہ

اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے ایران اور فلسطین کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، ترجمان وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ حماس کے اعلی رہنما کی شہادت سے اسلامی جمہوری ایران اور فلسطین کے درمیان تعلقات پہلے سے زیادہ مستحکم ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کے بعد فلسطینی قوم، مقاومتی تنظیموں اور فلسطین کے حامی ممالک اور اقوام کو تسلیت پیش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کے متعلقہ ادارے حادثے کی باریک بینی سے تحقیقات کررہے ہیں۔ 

کنعانی نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطین کی خودمختاری کی خاطر غاصب صہیونیوں کے خلاف شہید ہنیہ نے لمبے عرصے تک جہاد کیا۔ ان کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ تہران میں حماس کے اعلی رہنما کی شہادت کے بعد اسلامی جمہوری ایران اور فلسطینی عوام اور مقاومت کے درمیان تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

News ID 1925687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha